غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ قائم کرنے پر مقدمہ درج
ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پر ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
ممتاز آباد پولیس کو محمد سعید نے اطلاع دی کہ ملزم عبدالرحمان نے غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ قائم کر رکھا ہے اور عوام سے زبردستی اضافی پیسے وصول کر رہا ہے ۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی۔