آئندہ نسلوں کیلئے محفوظ پاکستان ہمارا ہدف،افضل شیخ

آئندہ نسلوں کیلئے محفوظ پاکستان ہمارا ہدف،افضل شیخ

ملتان (لیڈی رپورٹر)فارماسوٹیکل ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن ملتان کے دفتر میں یومِ آزادی کے موقع پر خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔ مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل آئی بی محمد افضل شیخ تھے۔

، جبکہ صدر ایسوسی ایشن اظہر بلوچ نے میزبانی کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، بعد ازاں جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا اور شرکاء نے پاکستان کی سالگرہ ملی جوش و جذبے سے منائی۔خطاب کرتے ہوئے محمد افضل شیخ نے کہا کہ وطن عزیز کی حفاظت، خدمت اور ترقی میں ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے تاکہ آنے والی نسلوں کے لئے ایک محفوظ اور خوشحال پاکستان قائم ہو۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کی قدر اسی وقت ممکن ہے جب ہم اسے سنبھالنے اور آگے بڑھانے کے لئے عملی اقدامات کریں۔صدر اظہر بلوچ نے کہا کہ 14 اگست کا دن ہمیں اس عظیم جدوجہد اور قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جو ہمارے بزرگوں نے پاکستان کے قیام کے لئے دی تھیں۔ آج ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ ملک کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں صرف کریں۔تقریب میں بلال ظفر بلوچ، ریان ظفر بلوچ، نجیب احمد شیخ، عتیق خاکوانی سمیت دیگر معزز شخصیات شریک ہوئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں