سکولوں میں چراغاں کے نام پر کرپشن کا انکشاف
ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان کے سکولوں میں چراغاں کے نام پر بڑے بڑے بل بنانے کا انکشاف تفصیل کے مطابق ملتان کے سکولوں میں جشن آزادی کے موقع پرچراغاں کے نام پر بڑے بل بنائے گئے ہیں۔
جبکہ موقع پر لائٹس کی ایک دولڑی لگاکر کام پورا کرلیاگیا جس کی سب سے بڑی مثال نواں شہر چوک پر موجود گرلز سکول نمبر ایک ہے جس کی دروازے پر لائٹس کی صرف ایک لڑی لگائی گئی ، شہریوں نے اس کی تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پرجاری کردیں ،جبکہ ایجوکیشن آفس ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ پریکٹس مضافات کے سکولوں میں ہیں مگر اب شہر کے سکولوں میں بھی شروع ہوگئی ہے جو افسوس ناک ہے اعلیٰ حکام کو اس کانوٹس لینا چاہئے ۔