پاکستان ریلوے ملتان ڈویژن میں یومِ آزادی کی پروقار تقریب
ملتان (خصوصی رپورٹر)پاکستان ریلوے ملتان ڈویژن میں یومِ آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا گیا۔
ڈی ایس آفس میں تقریب کے مہمان خصوصی ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ افتخار حسین تھے ۔ دفتر اور کینٹ سٹیشن کو قومی پرچم و جھنڈیوں سے سجایا گیا، ریلوے پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ قومی ترانہ بجایا گیا اور کیک کاٹا گیا۔ بچوں میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔ ڈی ایس نے کہا کہ وطن کی حفاظت ہر پاکستانی کا فرض ہے ، ترقی کے لئے محنت، ایمانداری اور اتحاد ضروری ہے ۔