پلانٹ فار لائف مہم،ہزاروں پودے تقسیم

پلانٹ فار لائف مہم،ہزاروں پودے تقسیم

ملتان (خصوصی رپورٹر) ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کے زیر اہتمام پلانٹ فار لائف مہم کے ہزاروں پودے تقسیم کئے گئے ۔

 مہم میں ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کے اساتذہ ،طلبہ،عملہ، سول سوسائٹی ،سکائوٹس یونٹ نے شرکت،شرکاء کا شجر کاری کے ذریعے گلوبل وارمنگ، آلودگی کا مقابلہ کرنے کاعزم ،مہم میں شرکت کرنیوالوں میں اسناد شیلڈ تقسیم ،ایسی سرگرمیاں قومی یکجہتی، حب الوطنی اور سماجی ہم آہنگی کو فروغ دیتی ہیں ملکی ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہیں،مقررین ۔تفصیل کے مطابق ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں پاکستان کا 78واں یومِ آزادی بھرپور ملی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ رنگا رنگ تقریبات کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی نے کی۔ آغاز پرچم کشائی سے ہوا، جس کے بعد وائس چانسلر نے خطاب کرتے ہوئے اہل وطن کو مبارکباد دی اور کہا کہ \\\"حصولِ آزادی تک\\\" کا پیغام یاد دلاتا ہے کہ جدوجہد 1947ء پر ختم نہیں ہوئی، بلکہ سفر آج بھی جاری ہے ۔ شرکاء نے عزم کیا کہ آزادی بے شمار قربانیوں کا نتیجہ ہے اور اس کے تحفظ کے لئے ہر قربانی دیں گے ۔ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس نے کرکٹ، ٹگ آف وار، بیڈمنٹن اور انڈور گیمز کے مقابلے کرائے ۔ \\\"پلانٹ فار لائف\\\" کے تحت ماحولیاتی تحفظ کے تحت ہزاروں پودے مفت تقسیم کئے اور شہر میں شجرکاری مہم چلائی۔ دیگر سوسائٹیز اور سکاوٹس یونٹ نے بھی شاندار کارکردگی دکھائی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں