15 پر جھوٹی اطلاع دینے والے 5افرادقانون کی گرفت میں

15 پر جھوٹی اطلاع دینے والے  5افرادقانون کی گرفت میں

ملتان (کرائم رپورٹر) پولیس نے 15 پر جھوٹی اطلاع دینے کے الزام میں پانچ افراد کیخلاف مقدمات درج کرلئے ۔

 لوہاری گیٹ پولیس کے مطابق نورین بی بی نے 15 پر جھوٹی اطلاع دی، بستی ملوک پولیس کو صابر حسین شاہ، بی زیڈ پولیس کو نامعلوم کالر، چہلیک پولیس کو رخسانہ اقبال اور مظفرآباد پولیس کو عمران ساجد نے جعلی کال کی۔ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی لیکن موقع سے کوئی واقعہ ثابت نہ ہوسکا اور تمام معاملات جھوٹے نکلے ۔ پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں