خاتون کو قتل کی دھمکیاں ملزم کیخلاف مقدمہ درج

خاتون کو قتل کی دھمکیاں  ملزم کیخلاف مقدمہ درج

ملتان (کرائم رپورٹر)سٹی جلالپور پولیس نے خاتون کو قتل کی دھمکیاں دینے اور گالم گلوچ کرنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

مدعی زاہد نے پولیس کو بتایا کہ ملزم غلام اصغر نے وائس میسج بھیجا، جس میں کہا کہ وہ اس کی بہنوں اور والدہ کو قتل کر دے گا۔ ملزم نے مزید کہا کہ وہ ان کے اہلخانہ کو نقصان پہنچائے گا اور خالہ کو گالم گلوچ کرتا رہا۔ پولیس نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقدمہ درج کرلیا اور ملزم کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کر دی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں