وال چاکنگ پر ملزم گرفتار، مقدمہ درج

وال چاکنگ پر ملزم گرفتار، مقدمہ درج

ملتان (کرائم رپورٹر) چہلیک پولیس نے وال چاکنگ کرنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کے مطابق دوران گشت کلمہ چوک کے قریب ایک شخص دیوار پر تصویر کشی کر رہا تھا، جبکہ حکومت پنجاب کی جانب سے وال چاکنگ پر مکمل پابندی عائد ہے ۔ پولیس نے ملزم کو موقع پر گرفتار کیا، جس کی شناخت بختاور احمد کے نام سے ہوئی۔ ملزم نے وال چاکنگ ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جرم کا ارتکاب کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں