چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے دو بچے تحویل میں لے لئے
ملتان (لیڈی رپورٹر) چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کی ٹیم نے ریسکیو آپریشن کے دوران گھر سے بھاگے دو بچوں کو حفاظتی تحویل میں لے لیا۔
حفاظتی تحویل میں لئے گئے بچوں میں 13 سالہ عرفان ولد سردار اور 11 سالہ شہزاد ولد الطاف شامل ہیں۔ ایک بچے کو ریلوے سٹیشن جبکہ دوسرے کو لاری اڈہ سے تحویل میں لیا گیا۔ بیورو کے ترجمان کے مطابق دونوں بچوں کا تعلق بالترتیب ساہیوال اور ملتان سے ہے ۔