ایئرپورٹ پر مسافر سے سائونڈ سسٹم برآمد
ملتان (کرائم رپورٹر)کسٹم حکام نے بیرون ملک سے آنے والے مسافر سے ایئرپورٹ پر سائونڈ سسٹم برآمد کرلیا۔
نجی ایئرلائن کی پرواز دبئی سے مسافروں کو لے کر ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی تو دوران کلیئرنس کسٹم عملے نے ایک شہری محمد وقاص کے سامان کی تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران اس کے سامان سے سائونڈ سسٹم برآمد ہوا، جسے کسٹم حکام نے قبضے میں لے لیا۔