ون ویلرز کا طوفان بدتمیزی، پولیس نے متعدد دھرلئے
ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس نے موٹر سائیکلوں پر ون ویلنگ کرنے کے الزام میں متعدد افراد کیخلاف مقدمات درج کرلئے ۔
تھانہ دولت گیٹ، سٹی جلالپور، گلگشت اور مظفرآباد پولیس کو ٹریفک وارڈنز نے اطلاع دی کہ دوران ڈیوٹی علی حیدر، محمد احسن، ذیشان جاوید، عبدالفرحان، شعیب پاشا، شکیل، فرحان، سہیل، رحمان، مستنصر، فاخر علی، دلاور اور احمد علی کو قابو کیا گیا۔ پولیس کے مطابق یہ افراد انتہائی غفلت اور لاپرواہی سے موٹرسائیکلوں پر ون ویلنگ کر رہے تھے ، جس سے سڑکوں پر ٹریفک متاثر ہو رہی تھی اور حادثات کا خطرہ بڑھ گیا تھا۔ پولیس نے تمام ملزموں کو حراست میں لے کر ان کے خلاف مقدمات درج کر دیئے ہیں اور مزید کارروائی جاری ہے ۔