میپکو کے 11 کے وی فیڈرز16اگست کو بند رہیں گے

میپکو کے 11 کے وی فیڈرز16اگست کو بند رہیں گے

ملتان (خصوصی رپورٹر) ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) ریجن کے مختلف گرڈ سٹیشنوں سے منسلک 11 کے وی فیڈرز پر 16 اگست کو ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل، ضروری مرمت اور دیکھ بھال کے باعث بجلی کی فراہمی مختلف اوقات میں بند رہے گی۔

ملتان سرکل کے11کے وی محمود کوٹ، ڈی ایچ اے ایم 1، ڈی ایچ اے ایم آر 2، جہانگیر آبادفیڈرز پر سہ پہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک بجلی بند رہے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں