منشیات فروشی کا الزام 6ملزم زیر حراست
ملتان (کرائم رپورٹر) پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 6 افراد کو گرفتار کرکے مقدمات درج کر لئے ۔
مخدوم رشید پولیس نے ملزم رضوان سے 1320 گرام ہیروئن، سٹی شجاع آباد پولیس نے ملزم ندیم عرف مچھی سے 220 گرام آئس، گلگشت پولیس نے ملزم وقاص سے 5 لٹر شراب، کینٹ پولیس نے ملزم عرفان سے 10 لٹر شراب اور ملزم عمران عرف سجاد سے 1080 گرام ہیروئن جبکہ قطب پور پولیس نے ملزم علی رضا سے 10 لٹر شراب برآمد کی۔