ایس ایچ او کی مساجد میں کھلی کچہری،شہریوں کے مسائل سنے

ایس ایچ او کی مساجد میں کھلی  کچہری،شہریوں کے مسائل سنے

ملتان (کرائم رپورٹر)سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ چہلیک انصر عباس نے جامع مسجد صدیقیہ جسٹس حمید کالونی میں جمعہ کی نماز کے بعد کھلی کچہری لگائی اور شہریوں کے مسائل سنے ۔

اس موقع پر انہوں نے مسائل کے حل کے لئے موقع پر احکامات جاری کئے ۔ ایس ایچ او انصر عباس نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دینا اور عوام و پولیس کے درمیان فاصلوں کو کم کرنا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں