جشن آزادی میں پی اے ایف ریٹائرڈ کمیونٹی کی بھرپور شمولیت
کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر) جشنِ آزادی کی تقریبات میں پاکستان ائیر فورس ریٹائرڈ کمیونٹی نے بھرپور حصہ لیا۔
۔ انتظامیہ کی عدم توجہی کے باوجود ریٹائرڈ افسر و جوان اپنی مدد آپ کے تحت اکٹھے ہوئے اور پاکستان کیلئے خدمات کے عزم کو دوہرایا۔ گروپ لیڈر چیف وارنٹ آفیسر ریٹائرڈ عامر وقاص نے کہا کہ وہ آئندہ بھی ملک و قوم کی خدمت کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 1947 سے اب تک کوٹ ادو کے شہری مسلسل افواجِ پاکستان میں خدمات انجام دے رہے ہیں جبکہ موجودہ ریٹائرڈ افراد میں 1971کی جنگ کے سپاہی بھی شامل ہیں۔