پاکستان ہمیشہ قائم رہے گا ایس پی کینٹ کائنات اظہر
ملتان (لیڈی رپورٹر)ایس پی کینٹ کائنات اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ قائم رہنے کے لئے معرضِ وجود میں آیا اور اللہ کے فضل سے ہمیشہ قائم رہے گا۔
پاکستان کی طرف جب بھی کسی نے میلی نظر ڈالی، پوری قوم نے افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر دشمن کے عزائم ناکام بنائے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک تحفۂ خداوندی ہے ، یومِ آزادی درحقیقت یومِ تجدیدِ عہد کا دن ہے جو ہمیں ان لاکھوں قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جن کے نتیجے میں ہمیں پاکستان جیسی نعمت ملی۔