خاتون کے اغوا پر دو نامزد پانچ نامعلوم پر مقدمہ
ملتان (کرائم رپورٹر)گلگشت پولیس نے خاتون کو اغوا کرنے کے الزام میں دو نامزد اور پانچ نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
مدعی یاسین کے مطابق اس کی بیوی کمرے میں موجود نہ تھی، جس پر تلاش شروع کی گئی تو پتہ چلا کہ ملزم اسے اغوا کرکے لے گئے ہیں۔ پولیس نے اطلاع ملتے ہی مقدمہ درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کردی ہے ۔