خاندانی دشمنی،مخالف پر تیزاب پھینک دیا، گھر جلانے کی کوشش

خاندانی دشمنی،مخالف پر تیزاب پھینک دیا، گھر جلانے کی کوشش

ملتان (کرائم رپورٹر)خاندانی دشمنی پر مسلح ملزموں نے ایک گھر پر دھاوا بول کر شخص پر تیزاب پھینک دیا اور گھر کا سامان جلانے کی کوشش کی۔

 تھانہ الپہ پولیس کے مطابق بستی تھل سے اطلاع ملی کہ ملزموں اسلحہ کے زور پر محمد شکیل کے گھر داخل ہوئے اور ڈنڈے ، سوٹوں سے حملہ کرکے شکیل کو شدید زخمی کردیا، جبکہ اس کی والدہ کو سریے کے وار سے لہولہان کردیا۔ ملزموں نے مبینہ طور پر تیزاب کی بوتل شکیل پر انڈیل دی، جس سے اس کا بازو، گردن اور پیٹ جھلس گیا۔ بعدازاں گھر میں موجود سامان کو آگ لگا کر اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق واقعے کی وجہ پرانی خاندانی دشمنی ہے ، کیونکہ چند ماہ قبل شکیل کے والد کو بھی ملزموں نے قتل کیا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزموں کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں