ریشنلائزیشن مکمل،10ہزار اساتذہ نے جوائننگ کرلی
ملتان (خصوصی رپورٹر) پنجاب بھر کے سکولوں میں ریشنلائزیشن کے پہلے مرحلے کا عمل مکمل ہونے کے قریب ہے ۔
سکول انفارمیشن سسٹم کے تحت 15 ہزار اساتذہ کے تبادلے کئے گئے ، جن میں سے 10 ہزار کے قریب اساتذہ نے نئی تعیناتی کے مطابق جوائننگ اور ریلیونگ کا عمل مکمل کرلیا ہے ۔ذرائع کے مطابق 5 ہزار اساتذہ ایسے ہیں جنہوں نے ابھی تک جوائننگ اور ریلیونگ مکمل نہیں کی۔ انہیں 18 اگست تک کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے ۔ تمام سی ای اوز ایجوکیشن کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ مقررہ تاریخ تک تمام اساتذہ کا یہ عمل مکمل کرایا جائے ۔مزید بتایا گیا ہے کہ وہ اساتذہ جنہوں نے ریشنلائزیشن کے لئے درخواست نہیں دی یا میرٹ پر کامیاب نہیں ہوسکے ، ان کے تقرر کے آرڈرز 19 اگست 2025 سے جاری کئے جائیں گے ۔ محکمہ تعلیم کے حکام کا کہنا ہے کہ اس عمل کا مقصد سکولوں میں اساتذہ کی کمی کو دور کرنا اور تدریسی عمل کو مزید موثر بنانا ہے ۔