بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا ملزم گرفتار۔
تھانہ قصبہ گجرات پولیس کی ٹیم نے 9سالہ بچی کو ڈرا دھمکا کر زبردستی زیادتی کی کوشش کرنیوالا ملزم محمد ساجد سہرانی کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔مقامی پولیس کا کہنا تھاکہ ایسے افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں اور ان کو قانون کے مطابق سخت سزا دلوائی جائیگی۔