سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش، دو افراد گرفتار

سوشل میڈیا پر اسلحہ کی  نمائش، دو افراد گرفتار

بورے والا (نمائندہ دنیا)سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے پر دو افراد گرفتار کرکے مقدمات درج کرلیے گئے ۔

کارروائیاں گگو پولیس اور تھانہ ماڈل ٹاؤن نے کیں۔ پولیس کے مطابق گگو پولیس نے فیس بک پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے عاصم گجر سکنہ 249 ای بی کے خلاف کارروائی کی جبکہ تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے قمر محبوب سکنہ ای بلاک کی انسٹاگرام پر اسلحہ کی نمائش پر مقدمہ درج کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں