تھانہ تلمبہ پولیس پر چادر و چار دیواری پامال کرنے کا الزام،رپورٹ طلب
میاں چنوں (تحصیل رپورٹر)نواحی گاؤں 18 ایٹ بی آر کے رہائشی یاسین نے ڈی پی او خانیوال کو درخواست دی ہے کہ تھانہ تلمبہ کے سب انسپکٹر سہیل عباس پانچ اہلکاروں کے ہمراہ زبردستی گھر میں داخل ہوئے۔
چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا اور بھتیجے کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ کے مطابق کوئی مقدمہ درج تھا اور نہ ہی پولیس کے پاس وارنٹ تھا۔ ڈی پی او نے ڈی ایس پی میاں چنوں جمشید اکرم بھٹی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔