ساڑھے چار کروڑ فیس کی عدم ادائیگی کمرشل مارکیٹ تاجر کیخلاف کارروائی شروع

ساڑھے چار کروڑ فیس کی عدم ادائیگی  کمرشل مارکیٹ تاجر کیخلاف کارروائی شروع

بورے والا (نمائندہ دنیا) گگومنڈی میں چار کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد سرکاری فیسوں کی عدم ادائیگی پر مقامی کمرشل مارکیٹ کے مالک کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی۔

ضلعی کونسل نے کارروائی کیلئے گگو پولیس سے مدد طلب کرلی۔ انفورسمنٹ انسپکٹر مدثر دلاور نے پولیس کو بتایا کہ بلڈر نے مارکیٹ کی فیس ادا نہیں کی اور دیگر قوانین کی بھی خلاف ورزی کی ہے جس پر ضلعی کونسل کے افسر مدثر دلاور کی مدعیت میں گگو پولیس نے کارروائی شروع کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں