سپیشل ایجوکیشن سینٹر وہاڑی میں جشن آزادی شجرکاری تقریب

سپیشل ایجوکیشن سینٹر وہاڑی میں  جشن آزادی شجرکاری تقریب

وہاڑی (خبرنگار،نمائندہ خصوصی) گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن سینٹر آف ایکسی لینس وہاڑی میں جشنِ آزادی شجرکاری تقریب کا انعقاد ہوا۔

 مہمان خصوصی سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ناصر عزیز نے پودا لگا کر مہم کا آغاز کیا۔ ادارہ تحفظ ماحولیات نے 300پودے فراہم کیے جبکہ سپیشل طلبہ نے 100 پودے لگا کر وطن سے محبت کا اظہار کیا۔ سی ای او نے جدید کمپیوٹر لیب اور سمارٹ کلاس روم کا معائنہ کیا اور ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل ایجوکیشن ملتان ذیشان احمد کی کاوشوں کو سراہا۔ تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات محمد ادریس اور دیگر افسر بھی شریک تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں