انجمن تاجران کی تقریب آزادی عظیم نعمت قرار
لڈن (نمائندہ دنیا)مرکزی انجمن تاجران لڈن کے دفتر میں یوم آزادی کے حوالے سے تقریب، آزادی عظیم نعمت قرار، کیک کاٹا گیا۔
تقریب میں صدر سعید افضل، جنرل سیکرٹری مختیار احمد سیال، ایس ایچ او قاسم خان، حافظ عمران، حاجی محمد حسین اور حافظ عابد موہل نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ آزادی اللہ کی بڑی نعمت ہے جو ہمارے بزرگوں کی قربانیوں سے ملی۔ انہوں نے کہا کہ جشنِ آزادی جوش و جذبے سے مناتے ہیں اور اپنے بچوں کو اس دن کی اہمیت بتاتے ہیں۔ وطن عزیز کو سنبھال کر رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔ تقریب میں لیاقت سہو، اکرم ورک، محمد عدیل، محمود خان سمیت دیگر تاجر شریک تھے ۔