پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار کر لیا
ملتان (کرائم رپورٹر) پولیس تھانہ لوہاری گیٹ نے کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش فیصل کو گرفتار کر کے ایک کلو گرام چرس برآمد کر لی۔
پولیس کے مطابق ملزم کو قلعہ کہنہ قاسم باغ کے علاقے سے گشت کے دوران حراست میں لیا گیا۔ کارروائی ایس ایچ او تنویر اسلم کی سربراہی میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد آصف محمود اور دیگر اہلکاروں نے انجام دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے خلاف منشیات فروشی کا مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی کی جارہی ہے ۔