ایس ایس پی آپریشنز کا سکیورٹی ڈیوٹی کا جائزہ، ہدایات جاری
ملتان (کرائم رپورٹر)ایس ایس پی آپریشنز ملتان احمد زنیر چیمہ نے شہر میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کے پیش نظر مختلف مقامات پر تعینات سکیورٹی ڈیوٹی کا معائنہ کیا۔
انہوں نے ڈیوٹی کی نوعیت اور حساسیت کے مطابق اہلکاروں کو بریفنگ دی اور ہدایت کی کہ فرائض الرٹ ہو کر سر انجام دیئے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اہلکار ہر وقت تیار رہیں۔