ملی نغموں و تقاریر کا مقابلہ ٹرافیاں ،شیلڈز،نقد انعامات تقسیم

 ملی نغموں و تقاریر کا مقابلہ ٹرافیاں ،شیلڈز،نقد انعامات تقسیم

میاں چنوں (تحصیل رپورٹر) نواحی گاؤں 129 پندرہ ایل میں تلاوت، نعت، ملی نغموں اور تقاریر کے مقابلہ جات پر مشتمل تقریب ہوئی جس میں درجنوں طلبا و طالبات نے شرکت کی۔

 مہمانانِ گرامی میں حاجی عبدالستار، ایس ایچ او چودھری محمود اقبال، صدر بار عمران نول ایڈووکیٹ، سیکرٹری بار کبیر شاہ شیرازی ایڈووکیٹ ودیگر شامل تھے ۔ پوزیشن ہولڈرز کو نقد انعامات، ٹرافیاں اور شیلڈز دی گئیں۔ منتظمین نے کہا کہ اس طرح کے پروگرامز سے بچوں میں خوداعتمادی اور کامیابی کا جذبہ پیدا ہوتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں