نوجوان کی معززین کی موجودگی میں جرائم سے توبہ
وہاڑی (خبرنگار)نواحی چک نمبر 23ڈبلیو بی کے رہائشی نوجوان رانا احسان یوسف عرف شان نے بری صحبت اور غلط کاموں سے توبہ کرلی۔
جامع مسجد 23ڈبلیو بی میں والد، علاقہ معززین اور خطیب قاری اللہ بخش کے سامنے قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر آئندہ غیر قانونی سرگرمیوں سے دور رہنے کا عہد کیا۔ انہوں نے پہلے اللہ تعالیٰ اور پھر اہل علاقہ سے اپنے کیے کی معافی مانگی۔ خطیب نے نیکی کی طرف راغب ہونے کا حلف لیا اور دعائے خیر کرائی، معززین نے نوجوان کو مثبت اقدام اٹھانے پر مبارکباد دی۔