معرکہ حق کی کامیابی نے جشن آزادی کو نئی روح بخشی ،ممتاز احمد

معرکہ حق کی کامیابی نے جشن  آزادی کو نئی روح بخشی ،ممتاز احمد

میلسی (نامہ نگار)چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ضلع وہاڑی کے نائب صدر حافظ ممتاز احمد راں نے کہا ہے۔

کہ پاک فوج کے سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں انڈیا کو شکست دے کر معرکۂ حق کی شاندار فتح حاصل کی گئی۔ اس کامیابی نے جشنِ آزادی کو نئی روح بخشی اور قوم نے بھرپور جوش و جذبے سے یہ دن منایا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا قیام اس خطے کے مسلمانوں کے لیے عظیم نعمت ہے ، پوری قوم متحد ہوکر وطن عزیز کو ناقابلِ تسخیر بنائے گی اور دشمن کو میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرأت نہیں ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں