وائٹ ہاکی کلب کی جشن آزادی میچ میں گرین کلب پر فتح

وائٹ ہاکی کلب کی جشن  آزادی میچ میں گرین کلب پر فتح

وہاڑی (خبرنگار،نمائندہ خصوصی)محکمہ سپورٹس کے زیر اہتمام ہاکی کلب وہاڑی میں وائٹ ہاکی کلب اور گرین ہاکی کلب کے مابین جشن آزادی میچ کھیلا گیا۔

جس میں وائٹ کلب نے دو کے مقابلے ایک گول سے کامیابی حاصل کی۔ اسسٹنٹ کمشنر احسن ممتاز، ضلعی صدر مسلم لیگ ن میاں عمران دولتانہ اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد عاصم بھٹی مہمان خصوصی تھے ۔ کھلاڑیوں نے قومی پرچم لہرا کر پاکستان زندہ باد اور پاک فوج پائندہ باد کے نعرے لگائے ۔ آخر میں جیتنے والی اور رنر اپ ٹیموں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کیے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں