اندھا قتل،ڈکیتی کیسز ٹریس ہیڈ کانسٹیبل کو انعام سے نوازا گیا

اندھا قتل،ڈکیتی کیسز ٹریس  ہیڈ کانسٹیبل کو انعام سے نوازا گیا

وہاڑی (خبرنگار، نمائندہ خصوصی)وہاڑی پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل محمد سلیم کو جرائم کی تفتیش میں شاندار کارکردگی پر سی سی تھری سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نوازا گیا۔

 محمد سلیم پنجاب پولیس/سی سی ڈی کی آئی ٹی برانچ وہاڑی میں تعینات ہیں اور جدید ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے چار اہم ڈکیتی کیسز اور ایک اندھا قتل ٹریس کیا۔انہوں نے متعدد سنگین جرائم میں ملوث ملزموں کی گرفتاری میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ پولیس حکام کے مطابق محمد سلیم نے ڈیجیٹل شواہد، جدید سافٹ ویئر اور تکنیکی مہارت سے ایسے کیسز حل کیے جو طویل عرصے سے زیر تفتیش تھے ۔ جدید تفتیشی طریقوں اور تربیت یافتہ اہلکاروں کی مدد سے جرائم کے خاتمے کیلئے کوششیں جاری رہیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں