بلاول بھٹوکو نشان امتیاز ملنا قومی وعالمی خدمات کا اعتراف‘پی پی رہنما
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات محمد علی احسن اور ضلع کوٹ ادو کے سیکرٹری اطلاعات ملک مختار کھوکھر نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ’’نشان امتیاز‘‘ملنا ان کی قومی و بین الاقوامی خدمات کا اعتراف ہے ۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے ہر موقع پر عوام کے حق میں آواز بلند کی اور دنیا کے ہر فورم پر پاکستان کا مؤقف جرأت سے پیش کیا۔ ان کی قائدانہ صلاحیتیں اور عوامی خدمت کا جذبہ نئی نسل کیلئے روشن مثال ہے ۔ رہنماؤں نے کہا کہ یہ اعزاز کارکنوں کیلئے حوصلہ افزائی کا باعث ہے ۔