مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم

 مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) شہر اور نواحی علاقوں میں چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے کے مال وزر سے محروم ہوگئے ۔

 ایف آئی آر کے مطابق وارڈ نمبر 14کے رہائشی گلشن اختر نے بتایا کہ گھر کا دروازہ کھلا پایا، جانچ پر معلوم ہوا کہ ہونڈا 125 موٹرسائیکل، ایک موبائل فون اور 7ہزار 500روپے نقدی چوری ہوگئی ہے ۔ موضع رادھو کے رہائشی نذیر احمد نے بتایا کہ کھیت سے تقریباً 750فٹ سولر پیتل کیبل، ٹیوب ویل پائپ اور دیگر زرعی سامان مالیتی 12ہزار روپے چوری کر لیا گیا۔ پولیس نے دونوں مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں