یونیورسٹی آف ایجوکیشن وہاڑی میں یوم آزادی کی تقریب

یونیورسٹی آف ایجوکیشن وہاڑی میں یوم آزادی کی تقریب

وہاڑی (خبرنگار،نمائندہ خصوصی)یونیورسٹی آف ایجوکیشن وہاڑی کیمپس میں پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر عمارہ فرخ کی زیر صدارت یوم آزادی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں مضمون نویسی، کوئز، مباحثہ، ٹیبلو اور ملی نغموں کے مقابلے ہوئے ۔ تقریب کے مہمان خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی میاں ثاقب خورشید تھے ۔

 طلباو طالبات کے جوش و خروش سے تقریب کا ماحول دیدنی تھا،تقریب میں شہدائے تحریک پاکستان کو خراج عقیدت اور معرکۂ حق میں شاندار کامیابی پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ لیکچرار اسلامک اسٹڈیز ڈاکٹر حافظ محمد حسن محمود نے یوم آزادی کی اہمیت، معرکۂ حق اور آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر روشنی ڈالی۔ پرنسپل ڈاکٹر عمارہ فرخ نے قائداعظم، مسلم رہنماؤں، شہداء، تارکین وطن، کشمیری عوام اور پوری قوم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مہمانوں، فیکلٹی اور طلبہ کا شکریہ ادا کیا۔تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی اور پرنسپل نے مختلف مقابلوں کے فاتح طلبہ میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے ۔ سٹوڈنٹس سوسائٹیز کے ایڈوائزر فقیر حسین، ایونٹ مینجمنٹ کمیٹی، لنکن کارنر کی انتظامیہ اور فیکلٹی ممبران کی کاوشوں کو سراہا گیا۔ آخر میں ڈاکٹر حافظ محمد حسن محمود نے ملک کی سلامتی، خوشحالی اور امن کیلئے دعا کرائی۔ بعدازاں میاں ثاقب خورشید نے کیمپس میں پودا لگایا۔ تقریب میں تدریسی و غیر تدریسی عملہ اور طلبہ کی بڑی تعداد شریک تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں