جشن آزادی فٹبال میچ ،کیپکو کلب نے خالد شاہین کوہرا دیا
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر) جشنِ آزادی و معرکۂ حق تقریبات کے سلسلے میں گورنمنٹ ہائی سکول کوٹ ادو میں فٹبال میچ کا انعقاد کیا گیا جس میں کیپکو فٹبال کلب نے خالد شاہین فٹبال کلب کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔
تقریب کی میزبانی خالد شاہین فٹبال کلب نے کی جبکہ آرگنائزرز میں حاجی سلیم ریاض، ذیشان حیدر، چودھری وسیم احمد اور بابر عزیز شامل تھے ۔ ڈپٹی کمشنر سید منور عباس بخاری، اسسٹنٹ کمشنر میر رومان خلیل اور ڈی ایس پی عبدالغفار خان مہمان خصوصی تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے خطاب میں کہا کہ زندہ قومیں اپنے قومی تہوار جوش و جذبے سے مناتی ہیں۔ اس میچ کا مقصد نوجوانوں کو کھیل کے مواقع فراہم کر کے صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا ہے ۔ تقریب میں شہریوں اور پریس کلب کے اراکین نے شرکت کی۔