کنوارہ ٹیم نے شادی شدہ ٹیم کو شکست دیکر ٹائٹل جیت لیا
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر)جشنِ آزادی و معرکۂ حق کے سلسلے میں عارف ندیم میونسپل سٹیڈیم میں کنوارہ اور شادی شدہ ٹیموں کے درمیان فٹبال میچ کھیلا گیا۔
جس میں کنوارہ ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔ میچ میں رمضان فوڈز کے سی ای او و سابق سٹی ناظم حاجی عبد الستار علی، اسامہ شاہ، الطاف شاہ، عمر شاہ، حزیفہ شاہ اور طاہر ہاشمی نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ضلعی و مرکزی صدر انجمن تاجران محمد عثمان شیخ نے کہا کہ کھیل نوجوانوں میں برداشت، محنت اور یکجہتی کے جذبات پیدا کرتے ہیں، اس لیے کھیلوں کا انعقاد معاشرتی ترقی کیلئے ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جشنِ آزادی کی خوشیاں منانے کے ساتھ ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہوگا تاکہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے ۔ تقریب کے اختتام پر جیتنے والی ٹیم کو کیش پرائز اور انعامات دیئے گئے ۔