بوریوالا سرکل میں چوری کی 8 وارداتیں‘پولیس خاموش
وہاڑی (نمائندہ خصوصی)سی سی ڈی فعال ہونے کے بعد پنجاب پولیس کی گشت میں سستی اور نظامِ تحفظ مؤثر نہ ہونے کے باعث بوریوالا سرکل میں چوری کی مزید آٹھ وارداتیں ہوئیں جن میں لاکھوں روپے کا مال و زر چوری کر لیا گیا۔
تفصیل کے مطابق تھانہ ماڈل ٹاؤن کی حدود میں چور مقصود احمد کی اور گول چوک سے گل شیر کی موٹر سائیکل لے کر فرار ہو گئے ۔ اسی علاقے میں فرزانہ بی بی کا موبائل بھی چوری ہوگیا۔ اطہر تنویر کے گھر سے نقدی 45ہزار روپے ، ایل ای ڈی اور استری چوری کر لی گئی۔تھانہ سٹی کی حدود میں پروین اختر کے گھر سے چور 50ہزار روپے نقدی اور زیورات لے اڑے ۔ تھانہ گگو کی حدود میں غلام عباس کی موٹر سائیکل چوری ہو گئی جبکہ غلام فاطمہ کے گھر سے 30 ہزار روپے نقدی، کپڑے اور زیورات چوری کر لئے گئے ۔ محمد اسلم کا موبائل فون بھی چوری کر لیا گیا۔متاثرین کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے گشت نہ ہونے کے باعث جرائم پیشہ افراد کے حوصلے بلند ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تمام وارداتوں کی تفتیش جاری ہے اور ملزموں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔