سب انسپکٹر پر جھوٹی ایف آئی آر درج کرنے کا الزام

 سب انسپکٹر پر جھوٹی ایف آئی آر درج کرنے کا الزام

وہاڑی (خبرنگار) تھانہ دانیوال میں تعینات سب انسپکٹر اسحاق پر الزام ہے کہ اس نے مبینہ طور پر مدعیان سے ساز باز کرتے ہوئے ریٹائرڈ سرکاری ملازم خالد جاوید اور اس کے بیٹے احسن جاوید کے خلاف بغیر تفتیش جھوٹی ایف آئی آر درج کی۔

اہل علاقہ نے اس اقدام کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق خالد جاوید دو سے تین سال سے زیر تعمیر مکان میں چوکیداری کر رہا تھا، طبیعت ناساز ہونے پر بیٹا احسن جاوید بھی اس کے ساتھ سوتا رہا، مکان کی بالائی منزل مکمل ہونے پر چابیاں مالکان کو دے دی گئیں جبکہ زیریں حصے کی چابیاں خالد جاوید کے پاس رہیں۔ تقریباً ایک سال بعد مکان کے سامان کی چوری کا الزام لگا کر سب انسپکٹر نے مبینہ رقم وصول کی اور بغیر لیڈی پولیس چھاپہ مارا، گھر میں موجود خواتین کو ہراساں کیا گیا اور بچیوں کا جہیز قبضے میں لے کر مالِ مقدمہ ظاہر کر دیا گیا۔اہل علاقہ اور معززین نے متاثرہ خاندان کے کردار کی گواہی دیتے ہوئے پولیس کے اقدام کو ناانصافی قرار دیا ہے ۔ متاثرہ خاندان نے وزیر اعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب، آر پی او ملتان اور ڈی پی او وہاڑی سے شفاف انکوائری اور اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں