انجمن تاجران کی جشن آزادی پر کیک کاٹنے کی تقریب

انجمن تاجران کی جشن آزادی پر کیک کاٹنے کی تقریب

وہاڑی ( نمائندہ خصوصی) مرکزی انجمن تاجرا ن وہاڑی کے زیر اہتمام مرکزی دفتر میں یوم آزادی اور معرکۂ حق کی فتح کی خوشی میں کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب میں سابق وزیر مملکت و ایم این اے تہمینہ دولتانہ اور ایم پی اے میاں ثاقب خورشید نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔مرکزی انجمن تاجران کے صدر ارشاد حسین بھٹی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آزادی دنیا کی سب سے بڑی نعمت ہے ۔ موجودہ سپہ سالار کی جرات مندانہ قیادت اور فیصلوں سے پاکستان کو عالمی سطح پر باعزت مقام ملا ہے ، اس کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔مہمانانِ خصوصی نے خطاب میں کہا کہ یوم آزاد ی کا تقاضا ہے کہ ہم اپنے اختلافات ختم کر کے ملک و قوم کی ترقی کے لیے قائداعظم ؒکے فرمان ’’کام، کام اور صرف کام‘‘پر عمل کریں۔تقریب میں چیئرمین ساجد مسعود مغل، سینئر نائب صدر میاں ساجد آصف، نائب صدور حاجی اسلم مدنی، شیخ عبدالرحمن، راؤ محمد اسحاق، جنرل سیکرٹری راؤ خلیل احمد، فنانس سیکرٹری حاجی نوید اختر رانا، آفس سیکرٹری رانا فیض رسول، چیئرمین ایگزیکٹو کونسل اکبر علی سندھو، چودھری سعید اختر، چودھری جاوید انور، چودھری اشفاق لطیف سمیت مختلف سماجی و تجارتی شخصیات نے شرکت کی۔ آخر میں کیک کاٹنے کے بعد ملکی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں