فوڈا تھارٹی کا ایکشن،ناقص انڈوں کی گاڑی،سینکڑوں کلو مضر صحت گوشت برآمد

فوڈا تھارٹی کا ایکشن،ناقص انڈوں کی گاڑی،سینکڑوں کلو مضر صحت گوشت برآمد

ملتان ،بہاولپور(لیڈی رپورٹر،خبر نگار ،سٹی رپورٹر)شہری کی شکایت پر بروقت کارروائی، پنجاب فوڈ اتھارٹی نے گندے انڈوں سے بھری گاڑی پکڑلی، 14 ہزار سے زائد بدبودار اور خراب انڈے برآمد کرکے تلف کردیئے ، ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔

 سپلائرز کیخلاف ایف آئی آر درج، گاڑی پولیس کی تحویل میں دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق شہری کی شکایت پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے پنجاب فوڈ اتھارٹی نے گندے انڈوں سے بھری گاڑی پکڑلی۔ سپلائرز کیخلاف مقدمہ درج کر کے گاڑی پولیس کی تحویل میں دے دی گئی۔ شکایت موصول ہونے پر ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز عامر افتخار کی سربراہی میں ناگ شاہ چوک پر گاڑی کو روکا گیا۔ گندے اور بدبودار انڈے بیکریوں پر خوراک کی تیاری کیلئے سپلائی کئے جارہے تھے ۔ مضر صحت انڈوں سے کیک رس، بسکٹ اور دیگر بیکری آئٹمز تیار کئے جانے تھے ۔ دوسری جانب فوڈ سیفٹی ٹیم نے چناب کمرشل سنٹر رحیم یار خان میں ایک میٹ شاپ پر چھاپہ مارا، دوران انسپکشن رنگ تبدیل شدہ اور بدبودار گوشت برآمد ہوا۔ ویٹرنری ڈاکٹر کے مطابق یہ گوشت انسانی صحت کے لیے مضر قرار پایا۔ سینکڑوں کلو ناقص گوشت موقع پر ضائع کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں