خاتون پر ڈنڈوں سوٹوں سے حملہ کرکے زخمی کردیا گیا

خاتون پر ڈنڈوں سوٹوں  سے حملہ کرکے زخمی کردیا گیا

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نامہ نگار ) موضع کوٹلہ میں رقیہ بی بی گھر سے باہر جا رہی تھی کہ سعید احمد اور۔۔۔

 محمد زین نے گالیاں دے کر ڈنڈوں اور سوٹوں سے حملہ کر دیا۔ شور پر شوہر عبدالحفیظ اور محمد زبیر موقع پر آگئے اور جان بچائی۔ رقیہ بی بی نے بتایا کہ جھگڑے کی وجہ اس کے شوہر اور سعید احمد کے درمیان تلخ کلامی تھی۔ پولیس نے رپورٹ پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں