اسلحہ کے زور پر ورکشاپ پر قبضہ کرنے کی کوشش
کوٹ ادو ( نامہ نگار ) نواحی علاقہ دائرہ دین پناہ میں غلام بشیر نے پولیس کو بتایا کہ اس نے نو مرلے رقبہ خرید کر کرائے پر دیا، جس پر ورکشاپ قائم ہے ۔۔۔۔
محمد اسماعیل، اعجاز حسین اور مظہر حسین اسلحہ لے کر آئے اور گیٹ پر تالا لگانے کی کوشش کی۔ شور مچانے پر لوگ جمع ہوگئے تو ملزم فرار ہوگئے ۔ پولیس نے غلام بشیر کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔