سوا 3ارب کی لاگت سے تیار فلائی اوور کا افتتاح
اوچ شریف (نمائندہ دنیا )صوبائی پارلیمانی سیکرٹری و ایم پی اے میاں محمد گزین خان عباسی نے احمد پور شرقیہ میں غلہ منڈی سے محلہ اسلام پورہ ریلوے ٹریک کے اوپر بننے والے عباس فلائی اوور کا افتتاح کیا۔۔۔
اس موقع پر انہوں نے وہاں پر موجود لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا یہ منصوبہ سوا تین ارب روپے میں مکمل ہوا ہے وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز کا میں بے انتہا شکر گزار ہوں جنہوں نے اس پسماندہ تحصیل کے لیے فنڈ جاری کرنے کا حکم دیا اور جس پر یہ عباس فلائی اوور کا منصوبہ مکمل ہوا اس منصوبے کے نگرانی کرنے والے ایکسین فرخ ممتاز وڑائچ ایس ڈی او محمد شان علی اور سب انجینئر زاہد نزیر نے بھی اس فلاحی اوور کی تعمیر کے دوران اعلی قسم کا مٹیریل ٹھیکیدار بلال خان نیازی سے استعمال کروایا اور مٹیریل کو بار بار چیک کرتے رہے تاکہ اس فلائی اوور کی پائیداری ہمیشہ قائم رہے احمد پور شرقیہ کی عوام سے میں نے الیکشن کے دوران وعدہ کیا تھا احمد پور شرقیہ میں عوام کی سہولت کیلئے ریلوے ٹریک کے اوپر اوورہیڈ برج بنایا جائے گا جس کا افتتاح کر دیا گیا ہے اس موقع پر سابق ناظم ڈاکٹر فیاض محمود اعوان سابق چیئرمین عشر زکوۃ کمیٹی محمد سلیم خان نیازی سابق چیئرمین مہر محمد جمیل سیال سابق کونسلر محمد اجمل تھیم لالہ محمد اسلم تھیم لالہ امتیاز احمد سب انجینئر ملک محمود اقبال وقاص احمد ماسٹر محمد عثمان صدیق خان غلام محمد محمد شفیق محمد طارق اعوان محمد عثمان طارق اعوان اس کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ موجود تھے۔