ٹریکٹرٹرالی سے ٹکرا کر موٹرسائیکل سوار جاں بحق

ٹریکٹرٹرالی سے ٹکرا کر  موٹرسائیکل سوار جاں بحق

رحیم یارخان(نمائندہ خصوصی ) ٹریکٹرٹرالی سے ٹکرا کر موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہو گیا گزشتہ روز کوٹ سمابہ کا 35 سالہ زین روزگار کے سلسلہ میں اپنی موٹرسائیکل پر تیزرفتاری سے جارہا تھا کہ اچانک بے قابو ہوکر سامنے سے آنے والی ٹریکٹرٹرالی سے ٹکرا گیا۔

حادثے کے نتیجے میں زین شدید زخمی ہوگیا جسے مقامی افراد نے فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا۔ ڈاکٹروں نے طبی سہولیات فراہم کیں تاہم شدید زخموں کے باعث وہ جانبر نہ ہو سکا اور دم توڑ گیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں