بچے سے زیادتی، ملزموں کی دھمکیاں‘ والدہ انصاف کیلئے دربدر
لودھراں (سٹی رپورٹر )تین اوباشوں نے میرے 8سالہ بچے سے مبینہ بد فعلی کی اور ویڈیو بھی بنائی ،پولیس نے مقدمہ درج کر کے دوملزم گرفتار کرلئے تیسرے ملزم شکیل کو پولیس بے گناہ کرنے کیلئے مجھ پر دباؤڈال رہی ہے۔
ملزم دھمکیاں دے رہے ہیں ،اپنا گھر چھوڑ کر کرائے کے مکان میں رہنے پر مجبور ہوں ۔والدہ نبیلہ بی بی نے بچے کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام لگایا کہ 9اگست 2025کو تقریباً 1بجے دن میرا 8سالہ بیٹا گھر کے ساتھ ٹیوب ویل پر نہانے گیا واپسی پر شکیل ،وارث،رجب پکڑ کر قریبی کھیت میں لے گئے اور زبردستی زیادتی کی، شکیل ویڈیوبھی بناتا رہا۔شورواویلا پرموقع پر پہنچ کرہم نے پولیس ریسکیو15پر کال کی تو پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی ۔