اے سی میلسی کا سیلاب متاثرین کے انخلا اور امدادی سرگرمیوں کاجائزہ

اے سی میلسی کا سیلاب متاثرین کے  انخلا اور امدادی سرگرمیوں کاجائزہ

میلسی (نامہ نگار )اسسٹنٹ کمشنر میلسی رانا زوہیب کریم نے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے فلڈ ریلیف کیمپس،ریسکیو پوائنٹس اور دریا کے بہاؤ کے حساس مقامات کا معائنہ کیا۔آبادیوں سے انخلاء اور امدادی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا۔

انہوں نے بتایا کہ ریسکیو، پولیس ،ریونیو،انہار،لائیو سٹاک اور محکمہ صحت کے فلڈ ریلیف کیمپس متاثرہ علاقوں میں عوام کی خدمت کے لیے موجود ہیں جبکہ سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر انتظامیہ ہمہ وقت الرٹ ہے اور عوام کی مدد و تحفظ کیلئے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر تمام محکمے ہائی الرٹ ہیں اور لمحہ بہ لمحہ صورتحال پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل ہیں اور عوام کے جان و مال کا تحفظ ترجیح ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں