پولیس کی لائیو ویڈیو کال سے سیلاب متاثرین تک رسائی،63افراد ریسکیو
وہاڑی(نمائندہ خصوصی)وہاڑی پولیس نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا منفرد طریقہ اختیار کیا ہے ۔ پولیس اہلکار سیلاب زدہ علاقوں میں پھنسے افراد سے لائیو ویڈیو کال کے ذریعے رابطہ کرتے ہیں۔۔۔
درست لوکیشن حاصل کرتے ہیں اور فوری طور پر ریسکیو ٹیم روانہ کر دیتے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران ہیلپ لائن 15 پر موصول ہونے والی کالز پر کارروائی کرتے ہوئے 17 بچوں، 11 خواتین اور 35 مردوں سمیت 63 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔