عدالت میں جعلی میڈیکل سلپ پیش کرنے پر مقدمہ درج

عدالت میں جعلی میڈیکل سلپ  پیش کرنے پر مقدمہ درج

ملتان (کرائم رپورٹر) کینٹ پولیس نے عدالت میں جعلی میڈیکل سلپ پیش کرنے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیل کے مطابق سب انسپکٹر مبشر نے استغاثہ دیا ۔۔۔

کہ قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم دلشاد دوران سماعت عدالت میں غیر حاضر پایا گیا۔ اس کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم شہباز شریف ہسپتال میں زیر علاج ہے اور عدالت میں ایک سلپ پیش کی جو جعلی ثابت ہوئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...