موٹرسائیکل ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی، شہری زخمی

موٹرسائیکل ٹریکٹر ٹرالی  سے ٹکرا گئی، شہری زخمی

ملتان (کرائم رپورٹر)تھانہ مظفر آباد کے علاقے بچ پھاٹک کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔۔۔

تفصیل کے مطابق آصف نامی شہری موٹرسائیکل پر سوار ہو کر جارہا تھا کہ اچانک سامنے سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گیا۔ حادثے کے نتیجے میں آصف شدید زخمی ہوگیا۔عینی شاہدین کے مطابق حادثے کے بعد موقع پر شہریوں کا ہجوم جمع ہوگیا جبکہ ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں